Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چینی فوج کی آبنائے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ  :  چینی فوج نے آبنائے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع کر دیں، یہ مشقیں ایسے وقت شروع کی گئی ہیں جب امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ کیتھ کراچ تائیوان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ ترجمان چینی وزارت دفاع نے پریس کانفرنس کے دوران کہا آبنائے تائیوان کے قریب چینی فوج نے حقیقی جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں،جوکہ آبنائے تائیوان کی موجودہ صورتحال کے جواب میں چین کی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے جائز اور ضروری اقدام ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ چینی فوج کسی بھی بیرونی خطرے یا تائیوان کے علیحدگی پسندوں کی جانب سے چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے امریکا پر تائیوان میں مسائل پیدا کرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہا تائیوان مکمل طور پر چین کا داخلی معاملہ ہے ، جہاں کسی قسم کی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق بمبار اور فائٹر سمیت 18 چینی جنگی طیارے گزشتہ روز تائیوان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے ، آبنائے تائیوان کو تقسیم کرنیوالی درمیانی لائن بھی پار کی، چینی طیاروں کی مانیٹرنگ کیلئے تائیوان کی فوج نے ڈیفنس میزائل سسٹم نصب کر دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.