Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیشنل ٹی 20 کپ کا 30 ستمبر سے آغاز، 6 ٹیموں کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز 30 ستمبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہو رہا ہے جس میں شرکت کرنے والی چھ ڈو میسٹک ٹیموں کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، ان چھ ٹیموں میں شامل انگلینڈ کا دورہ کرنے والے قومی کرکٹر کے کورونا وائرس ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شریک چھ صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ایونٹ کا آغاز 30 ستمبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔ وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، ناردرن ایریا اور جنوبی پنجاب کی ٹیمیں پہلے سے ملتان میں موجود ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں آج ملتان پہنچ جائیں گی، جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے صرف وہ ہی ملتان پہنچیں گے، ٹیمیں کل سے 2 وینیوز پر ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کر دی گی۔

دوسری جانب دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہوں گے اور وہ 25 ستمبر کو نیشنل ٹی 20 کپ میں اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایونٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.