Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خاتون سے زیادتی کا کیس: مرکزی ملزم عابد اب تک قانون کی گرفت سے باہر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   موٹروے زیادتی کیس کا ملزم 11 روز بعد بھی پولیس کی گرفت میں نہ آسکا، جگہ جگہ چھاپے بھی کسی کام نہ آئے، ملزم کے 6 مختلف روپوں میں خاکے جاری کر دئیے۔

پولیس نے ملزم کے ممکنہ روپ بدلنے بارے میں مختلف خاکے جاری کئے، جس میں عابد علی کے مختلف روپ دکھائے گئے ہیں۔ ایک تصویر میں عابد کے بال ہٹائے گئے جبکہ ایک میں اس کو مونچھوں میں دکھایا گیا۔ ایک خاکے میں کلین شیو رکھا گیا ہے اور ایک میں فرنچ کٹ داڑھی میں دکھایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ایسا کوئی بھی روپ دھار سکتا ہے۔

اس سے قبل پولیس ملزم عابد کی اطلاع دینے کے لیے نمبر بھی جاری کرچکی ہے۔ پنجاب حکومت نے ملزم کی خبر دینے والے شخص کیلئے 25 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا ہے۔

دوسری جانب مرکزی ملزم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے 5 جگہ چھاپے مارے مگر ملزم فرار ہوگیا۔ ملزم عابد کی اطلاع پر ننکانہ میں بھی چھاپے مارے گئے، تاہم گرفتاری عمل میں نہ آئی، قصور کے علاقہ سے بھی ملزم عابد بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

پولیس نے شیخوپورہ کے علاقہ قلعہ ستار شاہ اور ساہیوال میں بھی چھاپے مارے مگر ملزم کو پکڑ نہ سکے۔ لاہور کے علاقہ کرول گھاٹی میں بھی ملزم عابد کی گرفتاری کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عابد جامشورو، بونیر اور ہنگو کے علاقوں میں بھی قیام کرتا رہا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس ٹیمیں سندھ اور کے پی کے روانہ کر دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.