Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، ‘چینی شہریوں کی حفاظت کی یقین دہانی’

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی اور آرمی چیف نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ نے پیر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے داسو میں بس پر حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے چین کی حکومت اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاک فوج ہمارے دوست چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں سے مکمل تعاون اور سلامتی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کراتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوکہ ہم امن کے لیے کوشاں ہیں لیکن ہمیں ملک دشمن عناصر خصوصاً پاک چین اسٹریٹجک تعاون کے لیے خطرہ بننے والے تمام عناصر کے خلاف مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔

 

دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مستقل تعاون کی ضرورت اور ہم آہنگی پر اتفاق کیا۔

داسو بس حملہ

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب ’حملے‘ میں 9 انجینئرز، دو فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

عہدیداروں کی ابتدائی اطلاعات میں تضاد نظر آیا تاہم وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسے ایک ‘بزدلانہ حملہ’ قرار دیا اور کہا تھا کہ اس سے ’پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان خصوصی اقدامات سے توجہ نہیں ہٹ سکتی‘۔

 

کئی گھنٹوں بعد دفتر خارجہ نے حملے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بس ‘تکنیکی خرابیوں‘ کے باعث کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں گیس کا اخراج ہوا جس سے دھماکا ہوا‘۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’اعلی سطح کے وفد اپر کوہستان روانہ ہو چکا ہے، زمینی حقائق سے عوام اور میڈیا کو آگاہ کریں گے‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.