Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج : ایک ہفتے میں انڈیکس 270پوائنٹس بڑھ گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی رہی ،کے ایس ای 100انڈیکس 47500پوائنٹس سے بڑھ کر 47800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اس دوران سرمایہ کاروں کو31ارب روپے کامنافع ہوا تاہم 49 فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز مندی رہی اور انڈیکس 116 پوائنٹس لوز کر گیا ، تاہم چاردن کی تیزی سے انڈیکس نے 387 پوائنٹس ریکور کیے ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای100انڈیکس 270پوائنٹس کے اضافے سے 47834پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح 99 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 19110 پوائنٹس سے بڑھ کر 19210 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 32542.43پوائنٹس سے بڑھ کر 32564پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی سرمایہ بڑھ کر83کھرب47ارب روپے ہوگیا، گزشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر47892پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا ،تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس47388پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔ گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ16ارب روپے مالیت کے 50 کروڑ 82 لاکھ83 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 14ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ 85 لاکھ 76 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ،مجموعی طور پر 2096کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 969کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 1029میں کمی اور98 میں استحکام رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.