Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آزاد کشمیر میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، ضلع پونچھ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مظفرآباد  :  آزاد کشمیر میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ضلع پونچھ میں کانٹے کے مقابلے متوقع ہیں۔ ضلع پونچھ کی 7 نشستوں پر 6 خواتین سمیت 111 اُمیدواروں میں پنجہ آزمائی ہو گئی۔

آزاد کشمیر الیکشن مہم عروج پر، ضلع پونچھ میں 111اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ، ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی کے اُمیدواروں کے درمیان زور کا جوڑ پڑنے کا امکان ہے۔ ضلع میں بڑی سیاسی جماعتوں کا پرانے کھلاڑیوں پر انحصار، حلقہ ایل اے 19ہجیرہ میں چچا بھتیجا مدمقابل، ارزش سدوزئی پی ٹی آئی ، عامر الطاف ن لیگ ، سردار یعقوب پی پی کی اُمیدوں کا مرکز ہیں۔

حلقہ ایل اے 22میں شاہدہ صغیر چغتائی پی ٹی آئی کی اُمیدوار ، ایل اے 18 میں اہم سیاسی کھلاڑیوں کے درمیان جوڑ، ن لیگ چودھری یاسین ، پی ٹی آئی کے سردار قیوم نیازی،مسلم کانفرنس کے سردار اصغر آفندی اور پیپلزپارٹی کے اعجاز یوسف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.