Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مناسک حج کی ادائیگی جاری، آج رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ مکرمہ : مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے ،رواں برس کورونا کے باعث 60ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔ آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا جبکہ امام کعبہ خطبہ حج دیں گے۔

اے اللہ ہم حاضر ہیں، وادی مکہ لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے گونج اُٹھی۔ 60 ہزار عازمین حج کے قافلے منیٰ سے میدان عرفات پہنچے جہاں حج کا اہم رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا اور عازمین اپنا دن عبادت میں گزاریں گے۔ عازمین حج نماز مغرب کے بعد مزدلفہ جائیں گے اور نماز کے بعد کنکریاں اکٹھی کریں گے۔

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی،نئے غلاف کعبہ کو 670 کلوگرام خام ریشم سے بنے سیاہ کپڑے سے بنایا گیا ہے، غلاف پر 120 کلوگرام سنہری اور سو کلو گرام چاندی کے دھاگے سے آیات قرآنی اور مقدس کلمات منقش کیے گئے ہیں۔

عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے،امام کعبہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے۔ رواں برس ویکسین لگوانے والے 60ہزار افراد کوحج کی اجازت دی گئی ہے ۔جبکہ کورونا سے پہلے ہر برس تقریبا 30لاکھ مسلمان حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.