Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سرینگر  : مقبوضہ کشمیرمیں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں فائرنگ سے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے  چک صادق خان  میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، کارروائی میں بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

مظاہروں کے خوف سے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، غاصب فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.