Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے آئندہ مالی سال کے لیے 584 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا۔

بلوچستان اسمبلی کے باہر اپوزیشن کی جانب سے بھرپور ہنگامہ آرائی کے باجود صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا۔

 

بجٹ تقریر کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے بلوچستان بجٹ کا کل حجم 584 ارب روپے ہے  جس میں ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 179 ارب 19 کروڑ روپے ہے، بجٹ خسارے کا تخمینہ 84.7 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 179 ارب 19 کروڑ روپے ہے

وزیرخزانہ بلوچستان نے کہا کہ جاری اسکیموں کے لئے 112 ارب 54 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور نئی ترقیاتی اسکیموں کے لئے 76 ارب 65 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ شاہراہوں پر ایمرجنسی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، بولان میڈیکل کالج میں 2 ہاسٹلزکی تعمیرکیلئے 20 کروڑ روپے مختص کی تجویز ہے۔

کورونا سے نمٹنے کیلئے 3.6 ارب روپے مختص

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے 3.6 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ڈاکٹرز، طبی عملے کی رہائشگاہوں کیلئے 10 کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں پرچی سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.