Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آج بلوچستان کی 70سالہ تاریخ پاﺅں تلے روند دی گئی، سینیٹر منظور کاکڑ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمنظوراحمدکاکڑ نے کہاہے کہ اپوزیشن پیٹ بچاﺅ تحریک چلا رہی ہے آج بلوچستان کی 70سالہ تاریخ پاﺅں تلے روند دی گئی ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں حکومت عوام کو ترقی اور سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے ،جمہوری احتجاج ہر کسی کا حق ہے تاہم جمہوری وقبائلی روایات کو پامال کرکے احتجاج سے صرف اور صرف ذاتی مفادات کا حصول ہے ،اپوزیشن کارویہ قابل نفرت ہے ،ان کے اس رویہ سے بلوچستان کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے انہیں عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپوزیشن کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وزیراعلی جام کمال خان اور صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی کو مثالی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے نئے بجٹ میں ہر شعبے پر فوکس کیاگیا ہے اور امان وامان ،تعلیم،صحت اوردیگر سماجی شعبوں کیلئے خطیر فنڈز رکھے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت نے جعلی ترقی کی جگہ حقیقی ترقی پر مبنی ڈویلپمنٹ روڈ میپ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گالی دینا بلوچستان کی ثقافت نہیں بلکہ جہالت اور بداخلاقی کے زمرے میں آتا ہے بلوچستان کی تاریخ میں آج کے واقعہ کی کوئی مثال موجود نہیں ہے اپوزیشن نئی نسل کو گالیاں دینے کا سبق سیکھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ٹولے کی ڈھٹائی پر سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اپوزیشن ٹولے نے ہمیشہ جمہوری، آئینی اور پارلیمانی روایات کو پامال کیا ہے اورقوم اس ٹولے کے دوغلے چہروں کو پہچان چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت جمہوری، آئینی اورپارلیمانی روایا ت کی امین ہے۔ اپوزیشن نے اپنے ذاتی مفادات اور اسکیموں کے لئے صوبے کی شاندار تاریخی اور ثقافتی روایات جو پورے صوبے کے لیے باعث فخر تھے اور ہیں۔وہ عظیم روایات جس پر پورا صوبہ فخر کرتا ہے جس میں خواتین کو ایک مخصوص مقام، عزت ،مرتبہ و احترام حاصل ہے اپوزیشن نے اپنے مفادات کے لیے ان عظیم روایات کو پاں تلے روند ڈالا جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔انھوں نے کہا کہ جمہوریت ذاتی مفادات اور اسکیموں کا نام ہرگز نہیں ہے۔ جمہوریت کے نام پر ذاتی مفادات کے لیے اپوزیشن نے جو ڈھونک کل رچایا وہ قابل افسوس اور شرمناک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.