Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیر اعلیٰ نے تین سال میں جتنے ترقیاتی کام کئے ان کی مثال تک نہیں ملتی، ضیاء لانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال نے بطور وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت سے بلوچستان بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں وزیر اعلیٰ نے تین سال میں جتنے ترقیات کام کئے ان کی مثال تک نہیں ملتی
کیونکہ سابق حکومت نے اس طر ف بالکل توجہ نہیں دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیاوزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کا بھاری مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی ، ہم آئینی مدت پوری کریں گے،اس ضمن میں کسی قسم کی ذاتی پسند اور ناپسند کی بجائے عوامی اورعلاقائی ضروریات اورمسائل کو مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی مراحل کی کڑی مانیٹرنگ خود کر رہیں ہیں اور ان کی پیشرفت کاباقاعدگی سے جائزہ بھی لے رہے ہیں۔وزیر اعلی جام کمال خان عوامی فلاح وبہبود اورعلاقائی خوشحالی کے لئے ترقیاتی پروگرامز پراحسن انداز میں عملدرآمد کرواے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اس طرح کی قیاس آرائی پر کان نہ دھریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.