Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم عمران خان آج ضلع مہمند اور پشاور کا مختصر دورہ کرینگے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور : وزیراعظم عمران خان آج ضلع مہمند اور پشاور کا مختصر دورہ کرینگے۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ فلیٹس کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیراعظم آج ضم قبائیلی ضلع مہمند اور پشاور کے مختصر دورے پر آ رہے ہیں۔ دورے کے دوران ریگی للمہ کے علاقے میں مزدوروں کے لئے زیر تعمیر ورکرز ویلفئیر بورڈ فلیٹس اور سکول کا افتتاح کریں گے۔ عمران خان لیبر فلیٹس اور سکول کا معائنہ بھی کرینگے۔

ریگی للمہ میں مزدوروں کے لئے زیر تعمیر 5 ارب 93 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 سو 56 فلیٹس بنائے گئے ہیں۔ ایک فلیٹ کی قیمت 25 لاکھ روپے ہے۔ فلیٹس کی اقساط 10 سالوں میں ختم کی جائے گی۔

وزیراعظم ضم قبائلی ضلع مہمند کا بھی دورہ کرینگے۔ عمران خان مختصر دورے میں مہمند ڈیم جائینگے، جہاں انہیں ڈیم پر ترقیاتی کام پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.