Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان ،سونا800روپے مہنگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) ملکی کرنسی مارکیٹ میں منگل کوبھی ڈالر کے مقابلے روپیہ دباؤکا شکار رہا،ادھر فی تولہ سونا800روپے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے کے اضافے سے 152.90روپے اوراوپن مارکیٹ میں 20پیسے بڑھ کر153.40روپے پر جا پہنچا، اسی طرح یوروایک روپے 25پیسے کے اضافے سے 187.50روپے اوربرطانوی پاؤنڈدوروپے بڑھ کر218روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا17ڈالر کے اضافے سے 1866ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا800روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 7 ہزار 250 اوردس گرام 686روپے کے اضافے سے 91ہزار950روپے کا ہوگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1420روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.