Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج:تیزی،48فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس185پوائنٹس کے اضافے سے 45981پوائنٹس پر بند ہوا،48فیصدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ کی بدولت سرمایہ کاروں کو33ارب سے زائد کا منافع ہوا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 22.70فیصد زائد رہا۔تفصیلات کے مطابق منگل کوکاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور 100انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی عبور کرگیا ، بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی غرض سے حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات محدود ہوگئے اور 46ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب رہی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس94پوائنٹس کے اضافے سے 18826پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس 133پوائنٹس کے اضافے سے 30875پوائنٹس پر جا پہنچا،مجموعی طور پر 404کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 195کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،190میں کمی اور 19 میں استحکام رہا،مجموعی سرمایہ بڑھ کر 79کھرب10ارب روپے ہوگیا، حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی53کروڑ67لاکھ92ہزار شیئرز رہا جو پیر کے مقابلے میں9 کروڑ 93لاکھ43ہزار شیئرز زائد ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.