Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جکارتہ  : دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، امریکا سے لے کر مشرق وسطی اور مشرقِ بعید تک اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

دنیا کے مختلف شہروں میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھی اسرائیل مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

لوگوں نے اظہارِ یکجہتی کے لیے معروف فلسطینی رومال کیفیہ سے سر ڈھانپ رکھے تھے۔ شرکا کا کہناتھا معصوم انسانوں کو قتل کرنے کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے۔
یمن کے درالحکومت صنعا میں لاکھوں افراد نے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھاکہ ایک دن مسلمان مل کر قبلہ اول کو آزاد کروائیں گے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں عوام نے غزہ کے حق میں احتجاج کیا، اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

انڈونیشیا کے عوام فلسطینی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.