Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،بلوچ نسل کشی پر ہم اس حکومت کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟، سردار اختر مینگل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے 6افراد کو شدید زخمی کردیا بلوچوں کی نسل کشی آج بھی جاری ہے، بلوچستان کے مسائل پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، جب ایسے واقعات ہوتے ہیں تو ہم اس حکومت کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چاغی میں پیش آنے والے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ گزشتہ روز چاغی میں ایف سی نے پرامن احتجاج کرنے پر 6افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ بی این پی نے آج قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔ بلوچوں کی نسل کشی آج تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایسے واقعات ہوتے ہیں تو ہم اس حکومت کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟ کیا یہ اعتماد سازی کے اقدامات ہیں؟ کیا تشدد سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟ ہماری ترجیح بلوچستان اور اس کے عوام ہیں اور میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.