Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مسلم ملکوں کو ساتھ ملا کر اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائیں گے: وزیراعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیاسی اور دینی جماعتوں کا مذہب کو استعمال کرنا افسوس ناک، جس سے ملک کونقصان کو پہنچتا ہے، اس طرح دین کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی، مسلم ملکوں کو ساتھ ملا کر اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

مارگلہ ہائی وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کئی سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں، یہ جماعتیں اسلام کو استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچا دیتی ہیں، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، مظاہروں اور توڑ پھوڑ سے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، مسلم ملکوں کو ساتھ ملا کر اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ مارگلہ ہائی وے منصوبہ شروع کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، یہ منصوبہ کافی پرانا تھا، گزشتہ 20 سال میں اسلام آباد کی آبادی ڈیڑھ گنا بڑھی، دنیا کے ہر شہر میں رنگ روڈز ہوتے ہیں، اسلام آباد کا انفرا اسٹرکچر ٹھیک، سڑکیں بنانے کی ضرورت ہے، ملک میں جنگلات کاٹنے کا اثر موسم پر پڑ رہا ہے، صرف موجودہ حکومت نے ماحولیات کی فکر کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.