Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قومی اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ قرارداد لانے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں آج مغربی ممالک میں جاری گستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ قرار داد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کی منظوری کے بعد ارکان کو اظہار خیال کیلئے مختصر وقت بھی دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قرارداد حکومت اور اپوزیشن ارکان کے دستخطوں سے پیش کی جائے گی۔ سپیکر آفس کے ذریعے اپوزیشن چیمبر سے رابطہ کیا گیا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں معاملے پر غور اور حتمی مسودہ مرتب کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد تمام ارکان کے دستخطوں کے ساتھ آج پیش کی جائے گی۔

کمیٹی اجلاس سے قبل اپوزیشن رہنمائوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر بلایا گیا ہے جس کے فوری بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.