Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں بھی پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکولز کی بندش میں توسع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حکومت بلوچستان نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکولز کی بندش میں توسیع کا اعلان کردیا۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ‘کورونا وائرس کی تیسری لہر کے کیسز میں اضافے کے باعث بلوچستان میں پہلی سے آٹھویں تک اسکول عیدالفطر تک بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم بلوچستان نے وفاقی حکومت کے فیصلے کی تائید کی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ 9ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے کل بروز پیر سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.