Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لاہور واقعہ پر مفتی منیب الرحمان کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صدر تنظیم المدارس اہلسنت اور ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے لاہور واقعے کے خلاف آج پیر کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان انہوں ںے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر علمائے اہل سنت علامہ مظفرحسین شاہ، مفتی جان نعیمی، مولانا ریحان امجد نعمانی، مفتی عابد مبارک، مفتی رفیق حسنی، علامہ اسماعیل ضیائی،علامہ لیاقت اظہری، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، مفتی نذیر نعیمی، شاہ اویس نورانی، علامہ رضوان نقشبندی، مفتی الیاس رضوی، مفتی وسیم المدنی، علامہ عمران شامی، علامہ اشرف گورمانی، علامہ رفیع الرحمٰن نورانی، علامہ مرتضیٰ مہروی، علامہ ضیاء الرحمٰن صابری، علامہ بلال سلیم قادری، شاہد غوری، زمان علی جعفری اور دیگر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.