Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کالعدم ٹی ایل پی سربراہ کی کارکنوں کو دھرنا فوری ختم کرنیکی ہدایت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی نے اپنے کارکنوں کو فوری طور پر چوک یتیم خانہ پر جاری دھرنا ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعد رضوی کی جانب سے اس سلسلے میں کارکنوں کے نام ایک تحریری پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین کے سامنے جاری دھرنا فوری ختم کیا جائے۔

سعد رضوی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ کارکن پرامن طور پر گھروں کو لوٹ جائیں جبکہ بیس اپریل کی ہڑتال کی کال بھی واپس لی جائے۔

کالعدم ٹی ایل پی سربراہ کی کارکنوں کو دھرنا فوری ختم کرنیکی ہدایت

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ نے ہدایت کی ہے کہ شوریٰ ارکان خود کو قانون کے حوالے کر دیں، قبلہ ظہیر الحسن شاہ میری ہدایات پر فوری عمل کرائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سعد رضوی نے کہا تھا کہ تمام کارکنان پرامن طور پر اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

اس بیان میں انہوں نے شوریٰ ممبران کے نام پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ میں یہ اپیل کرتا ہوں کہ ملکی مفاد اور عوام الناس کی خاطر کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.