Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان میں امن کے لیے افغانستان میں امن کا قیام بہت اہم ہے : آرمی چیف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کنیتھ ایف میکنزی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال جبکہ خاص طور پر جاری افغان مصالحتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کے لیے افغانستان میں امن کا قیام بہت اہم ہے۔ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے کوششیں کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

امریکی کمانڈر جنرل کنیتھ ایف میکنزی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی شاندار کوششوں اور علاقے میں استحکام کے لیے بھی پاکستانی اقدامات کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.