Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں جو حکومت قائم ہے ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے‘جعفر مندوخیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(اے اےن اےن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءشیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی قائم نہیں ہو گی اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے بلوچستان حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ ہی باپ بارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک ہے کیونکہ جن کے پاس اپنا اختیار نہ ہو وہ فاروڈ بلاک کیسے بنا سکتا ہے سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ ممکن نہیں ہے کیونکہ یہ غیر جمہوری عمل ہے کیونکہ ہر ممبر کو حق حاصل ہے کہ وہ حق رائے دہی آزادانہ طورپر استعمال کریں ہارس ٹریڈنگ زیادہ تر بلوچستان خیبر پختونخوا اور سندھ میں ہوتی ہے تاہم بلوچستان زیادہ بدنام ہے پی ڈی ایم ایک عوامی قوت بن چکی ہے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم نے مشترکہ طورپر حصہ لیکر تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی اگر آئندہ عام انتخابات میں پی ڈی ایم نے مشترکہ طورپر حصہ لیا تو آج کے حکمران ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتا ‘ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ میں پیدائشی طورپر مسلم لیگی ہو اور میرے خاندان نے مسلم لیگ کو بلوچستان میں فعال کیا ہے اور اب بھی ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو صوبے میں فعال کر کے زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کر لیں انہوںنے کہا کہ اگر ملکی لیول پر دیکھا جائے تو مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت ہے اور اس کی قیادت مریم نوازکر رہی ہیں وقت آنے پر فیصلے تبدیل ہوتے ہیں تاہم اس وقت صوبے میں مسلم لیگ ن کی وہ پوزیشن نہیں ہے جس سے وہ کامیابی حاصل کریں لیکن وقت آنے پر صوبے میں مسلم لےگ ن صوبے کی سب سے بڑی پارٹی ہو گی انہوںنے کہا کہ جمہوری طورپر اوپن بیلٹ ممکن نہیں ہے کیونکہ ہر ممبر جو عوام کے منتخب نمائندہ ہے ان کو حق حاصل ہے کہ وہ رائے دہی کا آزادانہ استعمال کریں انہوںنے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں دھاندلی ہو تی ہے مگر سب سے زیادہ بد نام بلوچستان ہے کیونکہ ےہاں پر کم ممبران پر سینیٹر منتخب ہوتا ہے تاہم خیبر پختونخوا اور سندھ میں بھی سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہو تی ہے انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں جو حکومت قائم ہے ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کیونکہ ےہ عوام کے منتخب کر دہ نمائندے نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ حکمران جماعت میں کوئی فاروڈ بلا ک نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس وہ اختیار نہیں کہ وہ فاروڈ بلاک بنا دیں انہوںنے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ موجودہ صورتحال میں بہت کامیاب رہی اور پریشر ڈالا گیا ہے جب عوام سڑکوں پر نکلتی ہے تو سب بے بس ہو جاتے ہیں پی ڈی ایم نے لوگوں کو سیا سی شعور دیا اور حال ہی میں ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم نے کامیابی حاصل کی جمہوریت کا کامیابی ےہی ہے کہ مشترکہ طورپر پی ڈی ایم مستقبل میں بھی چلیں اگر سیا سی قوتو ں نے متحد ہونے کا مظاہر ہ کیا تو اگلے انتخابات میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.