Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان ترقی و خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، ضیاءلانگو 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ:۔وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کیلئے مختلف علاقوں کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھ کر قابل عمل ترقیاتی حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اربوں روپے کی لاگت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں  اربوں روپے کے  فنڈز مختص کئے جائینگے۔ یہ منصوبے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اورعوامی مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ا انہوں نے وزیر داخلہ ہاوس کو ئٹہ میں اورناچ سے آ ہے ہوے 10 رکنی  وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں اور علاقے کے لوگوں کو درپیش فوری نوعیت کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے وفد کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی چاہتی ہے تاکہ ہر ضلع کے عوام کو ان کی توقعات و ضروریات کے مطابق خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی حالیہ وباءکی وجہ سے مشکل مالی حالات کے باوجود ترقیاتی عمل جاری ہے اور عوامی مفاد کے میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ہر علاقے کے اپنے مسائل اور ضروریات ہیں جن کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے تحت قلیل المدتی، وسط المدتی اور طویل المدتی منصوبے وضع کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.