کوئٹہ :۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں گوادر صوبے کیلئے باب ترقی ثابت ہورہاہے ۔ گو ادر میں سرمایہ کاروں کی آمد اس امر کاثبو ت ہے کہ بلوچستان ترقی کی جانب گامز ن ہے صوبائی حکومت گوادر کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے تمام تروسائل کو بروئے کار لاکر گوادر کوترقی کی منزلوں کی طرف پہنچا رہی ہے وہ وقت دور نہیں جب گوادر بین الا قو امی طو پر تسلیم کیاجائے گا ۔ ہم نے دیکھا کہ گوادر کے کرکٹ اسٹیڈیم کو اپنی ایک جد اگانہ خوبصورتی کی وجہ سے ایک اہم مقام حاصل ہوگیا ہے ۔گو ادر کی ترقی کے ثمرات پورے صوبے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں نمودار ہونگے ۔ حکومت بلوچستان اپنی تمام طور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک ساز گار ماحول کیلئے کوشاں ہے ۔ اور امن وامان کو بحال رکھنے کیلئے حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ کیونکہ امن ہوگا تو سیاح بھی بلوچستان کا رخ کریں گے اور سرمایہ کاروں کو بھی تحفظ کا احساس ہوگا اور ہمارا پورا ملک ترقی کی جانب گامز ن ہوگا ۔
مشرق مزید