Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گوادر سٹیڈیم میں پاکستان کپ کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سپر ہے پاکستان کے کرکٹ کپ کے تحت گوادر سٹیڈیم میں پہلی بار افتتاحی میچ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے میچ میں شامل کھلاڑیوں اور دیگر مہمانوں کو گوادر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گوادر سٹیڈیم میں پاکستان کپ کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے جو گوادر کی عمومی ترقی،یہاں ہمہ جہتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور خاص طور سے مقامی نواجوں کی صحتمند تفریح اور کھیلوں کی سرگرمیوں سمیت کرکٹ کی ترقی میں مدد گار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر جیسا خوبصورت کرکٹ گرا¶نڈ دنیا میں کہیں نہیں ملتا۔ اسٹیڈیم کو بہت جلد انٹر نیشنل معیار کا بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ طویل عرصے سے بلوچستان میں کرکٹ کے بین الاقوامی میچز کا انعقاد نہیں ہوا ہے بلوچستان کے عوام کی خواہش ہے کہ وہ انٹر نیشنل کرکٹرز کو اپنے شہر میں کھیلتا دیکھیں۔ وزیراعلیٰ نے اس امر پر زور دیا کہ پی ایس ایل کے میچز میں سے ایک میچ کوئٹہ میں ہونا چاہئے حکومت میچ کے انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے وزیراعلیٰ نے پاکستان کپ کے افتتاحی میچ میں شوبزشارکس کو میچ جیتنے پر مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.