کوئٹہ (آئی این پی) صو با ئی وزیر تعلیم بلو چستان سردار یا ر محمد رند نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق پا رلیمانی جماعت سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار رکھتی ہے اس کےلئے سب سے مشورہ کیا جا نا چا ہیئے تھا ، عبدالقادرکا سینیٹ الیکشن سے کو ئی تعلق نہیں ہو نا چا ہیئے وہ 30سالہ پرا نے سیٹلرز ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کا لجز کی سطح پر شجر کا ری مہم کے دوران میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ،سردار یا رت محمد رند نے کہا کہ ہما رے پا س لا ئق سیاست دان اور ٹیکنو کریٹس ہیں لیکن وہ آج تک مرکز کے بندوں کی وجہ سے کا میا ب نہیں ہو سکے ہیں عبدالقادر 30سالہ پرا نے سیٹلر ہیں ان کو خصوصی طور پر ووٹ نہیں دیا جا سکتا ہما رے پا س ایسے لو گ بھی ہیں جنہوں نے پارٹی کےلئے بہت زیا دہ قر با نیاں دی ہیں وزیر اعظم عمران خان صاحب کو چا ہیئے تھا کہ وہ آئین کے مطابق پا رلیمانی پا رٹی کے سینیٹ ٹکٹس کے اجرا ءکا خیا ل رکھتے اور پھر پی ٹی آئی بلو چستان کے خواہشمند وں کو ٹکٹ کا اجرا ءکیا جا تا ،انہوں نے کہا کہ پا رلیمانی پارٹی نے جو بھی فیصلہ کیا ہے ہم اسے تسلیم کر تے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انفرادی طور پر ہر کو ئی الیکشن میں حصہ لے سکتاہے ۔