کو ئٹہ(آئی این پی) صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں پتنگ با زی پر پا بندی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ،شہر کے وسطی اور مضا فاتی علا قوں میں آسمان رنگ برنگے پتنگوں سے بھر گیا ،بلند عما رتوں پر اونچی آواز میں گا نے بجتے رہے بلکہ بو کا ٹا کے نعرے اور بعض علا قوں میں فا ئرنگ کی تھڑتھڑاہٹ بھی سننے کو ملی ،شہر کے مختلف علاقوں کو پتنگیں لوٹنے والے متعددبچے گاڑیوں مو ٹر سائیکلوں سے ٹکرا نے اور گر نے کے باعث زخمی ہو گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کے روز صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں بسنت کے موقع پر پتنگ با زی پر پا بندی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے اور شہر کے وسطی اور نواحی و مضا فاتی علاقوں میں آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا شہر کے مختلف علاقوں میں عما رتوں کے چھتوں پر اونچی آواز میں میو زک بھجتی رہی بلکہ بو کا ٹا کے نعرے بھی بلند ہو تے رہے اس کے علا وہ منچھلوں کی جا نب سے شہر کی مختلف علاقوں میں ہوا ئی فا ئرنگ بھی کی گئی جس کی وجہ سے گو لیوں کی تھڑتھڑاہٹ بھی سننے کو ملتی رہی ، جمعہ کومتعدد بچے پتنگ لو ٹنے کی کو شش کے دوران مو ٹر سائیکلوں ، گاڑیوں سے ٹکرا کر اور گر کر زخمی بھی ہو ئے ،بچوں کے علا وہ نو جوانوں نے بھی دن بھر پتنگ با زی کا سلسلہ جا ری رکھا۔واضح رہے ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے گزشتہ روز سے ہی پتنگ فروخت کر نے والے دکا نوں کے خلا ف کا رروائی کا آغاز کر دیا گیا تھا جس کے دوران درجنوں دکا نیں سیل کی گئی تھی تا ہم جمعہ کے روز کو ئٹہ کے مختلف علا قوں میں نا صرف پتنگ فروخت ہو تے رہے بلکہ پتنگ با زی کا بھی سلسلہ عروج پر رہا ۔
مشرق مزید