Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مہنگائی کے خلاف 20فروری کوبلوچستان بھر میں مظاہرے ہونگے ‘مسلم لیگ ن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حیردین (اے این این)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع صحبت پور بیس فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کی کال پر مہنگائی بدامنی بیروزگاری اور سندھ ایریگیشن انکروچمنٹ کی آڑ میں عوام کے گھروں اور دکانوں کو منہدم کررہی ہے جس کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع صحبت پور کے اجلاس سے نصیر آباد ڈویژن کے صدر محمد حسین گولہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر نالائق نااہل ٹولہ مسلط ہے جس نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے تین سالوں میں ملک کی معیشت تباہ کردی گئی ہے لوگوں کو بیروزگار کیا جارہا ہے انڈسٹری اور زراعت کو تباہ کردیا گیا ہے اجلاس سے ضلعی صدر محمد اقبال عباسی ضلعی جنرل سیکرٹری دریا خان گاجانی سینئر نائب صدر محمد قاسم بگٹی ضلعی سینئر نائب صدر عبدالرا¶ف مینگل رحمت اللہ گھنیہ نے بھی خطاب کیا پاکستان مسلم لیگ ن نصیر آباد ڈویژن کے صدر محمد حسین گولہ نے کہا کہ بیس فروری کو صحبت پور میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سوائے کچھ نہیں دیا آ ئے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہاہے خوردنوش کی اشیاءآسمان سے باتیں کر رہی ہے غریب عوام نان شبینہ کی محتاج ہوگئی ہے سندھ حکومت شاہی کینال پر بسنے والے عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے شاہی کینال پر گھروں اور غریب عوام کے دکانوں کو انکروچمنٹ کی آڑ میں گرائے جارہے ہیں حالانکہ سندھ ایریگیشن بلوچستان کے اندر جاکر غریب عوام پر کاروائی کرکے صدیوں سے بسنے والی عوام سے ان کے گھر دکانیں گراکر عوام سے چھت اور ان کے کاروبار تباہ کررہی ہے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع صحبت پور کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی پاکستان مسلم لیگ ن ایریگیشن کے مزموم مقاصد کو خاک میں ملا دے گی بھر پور احتجاج کیا جائے گا اگر سندھ حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر احتجاج کیا جائے گا بیس فروری کو ضلع صحبت پور کی عوام پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ بھرپور احتجاج کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.