Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایک سیب روزانہ اب الزائیمرکوبھی دور بھگائے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جرمنی: ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ پھل ایسے اہم کیمیائی اجزا سے مالامال ہے جو دماغی خلیات (نیورون) کو طاقت فراہم کرتے ہیں اور اس سے سیکھنے کا عمل اور یادداشت میں بہتری ہوتی ہے۔ اس طرح سیب الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسے مرض کو ٹال سکتا ہے۔  

سیب میں بہت اقسام کے فائٹونیوٹریئنٹس پائے جاتے ہیں جو دماغ کے لیے مفید کہے جارہے ہیں۔ چوہوں پر کئے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ فائٹونیوٹریئنٹس دماغ میں موجود بھورے مواد یعنی گرے میٹر کو بڑھاتے ہیں جو سوچنے اور سمجھنے کا کام انجام دیتا ہے۔

جرمن سینٹر برائے اعصابی امراض کے پروفیسر جرڈ کیمپرماں نے کہا ہے کہ جس طرح دماغ پر ورزش کے بعد اچھے اثرات ہوتے ہیں عین وہی اثرات سیب میں موجود اجزا کے ٹیکے لگانے کے بعد دیکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سیب میں موجود کیمیائی مرکبات پورے جسم کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.