Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں بیرونی قرضوں کی سروسنگ 7 ارب ڈالر رہی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: پاکستان نے مالی سال 21-2020 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران غیر ملکی قرضوں کی مد میں 7 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی، یہ رقم اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کے مقابلے میں خاصی بڑی ہے۔

ملک نے رواں مالی کی دوسری سہ ماہی کے لیے 3 ارب 55 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض ادا کیا جو پہلی سہ ماہی میں ادا کیے گئے 3 ارب 50 کروڑ ڈالر سے معمولی سا زیادہ ہے۔

یوں پہلی ششماہی میں قرضوں کی مجموعی ادائیگی 7 ارب 6 کروڑ ڈالر رہی جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر قرضوں کی ادائیگی کا حجم 14 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.