Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ کی بوری بند لاش برآمد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاکا: لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ اسلام شمو کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی اداکارہ کی بوری بند لاش ڈھاکا کے علاقے کیرانی گنج میں ایک پل کے قریب پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح چند مقامی افراد نے انہیں علی پور پل کے قریب لاش ملنے کی اطلاع دی۔ لاش کو بہت بری طرح قتل کیا گیا تھا کیونکہ لاش پر زخموں کے بہت زیادہ نشانات تھے۔

 

لاش ملنے کے بعد پولیس نے اداکارہ کے شوہر شخاوت علی نوبل اور اس کے ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ شخاوت نے اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ کالا بگن پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی۔

کچھ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد اداکارہ رائمہ کےشوہر نے اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ کی بوری بند لاش برآمد

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا شوہر 3 روزہ ریمانڈ پر ہے۔ دوسری جانب پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور رپورٹس آنے کا انتظار کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ رائمہ اسلام شمو بنگلا دیشی فلم اور ٹی وی کی کافی مشہور اداکارہ تھیں۔ انہوں نے 1998 میں فلم ’’برتامان‘‘ سے ڈیبیو کیا تھا اور اس وقت سے اداکارہ25 فلموں اور متعدد ٹی وی شوز میں کام کرچکی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.