Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے لیے آرمی چیف کے اقدامات قابل ستائش ہیں،چین

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چین نے سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چین کے سفیر نونگ پونگ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت، باہمی تعاون بڑھانے اور سی پیک پر تفصیلی تبادلۂ کیا گیا۔

 

چین کے سفیر نے سی پیک منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے، سیکیورٹی اور امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر چیف آف  آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.