Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ا سلام آباد : قومی ائرلائن (پی آئی اے) کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آ گیا تھا تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ بوئنگ 777 طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ برفباری شروع ہو گئی۔

کپتان نے طیارے کو کنٹرول کیا اور بحفاظت طیارے کی لینڈنگ کی۔ ہنگامی بنیاد پر مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔

پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کی تعریف کی۔ ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ سے بھی اظہار تشکر کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.