Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے: مریم اورنگزیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے، عوام اب فیصلہ لینے آ رہے ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں۔

ترجمان پاکستان مسلم لگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام ریلیاں الیکشن کمیشن جانے کے لئے کشمیر چوک پر جمع ہوں گی، عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ الیکشن کمیشن پہنچیں، چوری پکڑی گئی ہے اور چور نے اعتراف جرم کر لیا، فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم عمران صاحب اعتراف جرم کر چکے، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی مکمل کرے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب فارن فنڈنگ کے ذریعے سازش کا یوم حساب آ چکا، عمران صاحب تلاشی میں آپ رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے ہیں، اسی لئے عوام اب فیصلہ لینے آ رہے ہیں، آپ نے بس گھبر آنا نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.