Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے شروع ہوگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم کی شہر قائد میں بھر پور پریکٹس جاری ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے دورے کے دوران 3ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گی، پہلا ٹی ٹونٹی11، دوسرا 13اور تیسرا میچ 14فروری کو لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام نے جنوبی افریقی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی مہیا کر رکھی ہے، میچز کے دوران 500 رینجرز اہلکاروں کے علاوہ پولیس اور انٹی ٹیرر ازم فورس کی خدمات بھی لی جائیں گی ۔ مہمان کھلاڑیوں کی قرنطینہ مدت آج ختم ہو رہی ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروٹیز کپتان کونٹن ڈی کوک نے سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ “پاکستان میں سکیورٹی کے تمام تر پہلوؤں کو کور کیا گیا، ہماری نظر سکیورٹی پر نہیں، کرکٹ پر ہے”۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.