کراچی ( بزنس رپورٹر ) کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی ،ادھر فی تولہ سونا150روپے مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر7پیسے کے اضافے سے 160.52روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر12پیسے بڑھ کر160.52روپے پر جا پہنچا،دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کے اضافے سے 1834ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 150روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 550 روپے اوردس گرام128روپے کے اضافے سے 96 ہزار 493 روپے کا ہوگیا۔
مشرق مزید