Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز،43ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغازمندی سے ہوا، 100انڈیکس مزید204پوائنٹس کی کمی سے 45726 پوائنٹس پر بند ہوا،7.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے43ارب سے زائد ڈوب گئے تاہم کاروباری حجم 2.36 فیصد زائد رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہو، بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 89 پوائنٹس کی کمی سے 19019پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس205پوائنٹس کی کمی سے 31708 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ،مجموعی طور پر427کمپنیوں کے حصص کا کاروربار ہوا جس میں سے 163کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 245 میں کمی اور 19میں استحکام رہا ،مجموعی سرمایہ گھٹ کر82کھرب63ارب روپے رہ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.