Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پروٹیزکپتان نے پاکستانی سپنرز کو خطرہ،کنڈیشن کو چیلنج قرار دیدیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے ۔جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے ، پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا،میزبان سپنرزہمارے لیے ایک چیلنج ہوں گے ہماری بیٹنگ بہت مضبوط ہے ، اپنے باؤلرز سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں ۔جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑی پاکستان میں پہلے نہیں کھیلے ، اس کو دیکھتے ہوئے بھرپور تیاری کی ہے ، ایشیائی کنڈیشنز میں سپنرزکا کردار اہم ہوتا ہے ، اچھا ہے کہ ہمیں یہاں آتے ہی سیریز کی تیاری کا موقع مل گیا ہے،پاکستان ٹیم کو ہوم کنڈیشنز میں ہرانا آسان نہیں ۔شیڈول بہت سخت ہے ، مجھے جب بھی موقع ملا پی ایس ایل کھیلوں گا۔ پاکستان اپنے سپنرزسے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا،سپنرز کا سامنا ہمارے لیے ایک چیلنج ہوگا۔کوئنٹن ڈی کوک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ذاتی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے کوئی مسائل نہیں، ہمارے چند کوچز پاکستان میں کھیل چکے ہیں، ہمیں بھرپورانداز میں ٹریننگ کا موقع مل گیا ہے ، ہم پاکستان زیادہ گھومے نہیں، لیکن موجودہ صورتحال میں کمرہ ہمارے لیے بہترہے ، ہمارے لئے فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا گیا تھا اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.