Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چین نے اروناچل پردیش کی حدود میں بستی بسالی : بھارتی میڈیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی  :  بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اروناچل پردیش کی حدود میں چین نے 101 مکانات پر مشتمل نئی بستی تعمیر کر لی۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ بستی ضلع سوبنسری بالا کی حدود میں دریائے تسرائی چو کے کنارے پر واقع اور ساڑھے چار کلو میٹر بھارت کی حدود کے اندر ہے ۔ یکم نومبر 2020 کو لی گئیں سیٹلائٹ تصاویر کا کئی ماہرین نے جائزہ لیا جس کے بعد یہ بستی بھارتی حدود میں واقع ہونے کی تصدیق کی گئی جوکہ بھارت کیلئے تشویشناک ہے ۔ اخبار کے مطابق قبل ازیں 26 اگست 2019 کو اسی علاقے کی سیٹلائٹ تصاویر میں کوئی تعمیراتی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی بستی گزشتہ سال تعمیر کی گئی۔ اخبار کے مطابق سویئر جنرل آف انڈیا کا آن لائن نقشہ جسے حکومت سرکاری نقشے کے طور پر استعمال کرتی ہے ، اس سے بھی واضح ہوتا ہے کہ نئی چینی بستی بھارتی حدود میں ہے ۔ اروناچل پردیش سے بی جے پی کے رکن تاپر گاؤ نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ نئی بستی کیساتھ ڈبل لین سڑک کی تعمیر بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر دریا کیساتھ راستے کا جائزہ بھی لیا جائے تو چین ضلع سوبنسری بالا میں 60 سے 70 کلو میٹر تک داخل ہو چکا ہے ۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق رابطے پر وزارت خارجہ نے اس سوال کا براہ راست کوئی جواب نہ دیا کہ نئی بستی کا معاملہ بیجنگ کیساتھ سفارتی سطح پر اٹھایا گیا ہے کہ نہیں۔ اس کے برعکس کہا کہ حکومت ہر پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے ، اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔ سٹریٹجک امور کے ماہر ڈاکٹر براہما شیلانے رابطے پر کہا کہ چین ارونا پردیش کے علاقے ہتھیا کر بھارت کیساتھ ایک اور محاذ کھول رہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.