Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، نئی دلی کی طرف ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی : بھارتی کسانوں کا منظم احتجاج مسلسل جاری ہے، نئی دلی کی طرف تاریخی ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

کسان رہنماؤں نے کہا ہے مودی سرکار نے آر ایس ایس کے ذریعے سازشیں کر کے کسان تحریک میں دراڑ ڈالنے کی کوششیں کیں جنہیں ناکام بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 26 جنوری کولاکھوں ٹریکٹر نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر دلی پہنچیں گے، بھارتی فوج کی مسلح پریڈ پر کسان بھی ٹریکڑوں کے ساتھ پریڈ کریں گے۔

واضح رہے حکومت نے دھرنوں میں شریک متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں اس کے باوجود احتجاج کی شدت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ دنوں احتجاج کیا گیا، موہالی میں نوجوانوں اور خواتین نے پلے کارڈز اٹھا کر مودی سرکار کے خلاف مظاہرہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.