Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چینی کی قیمت 2 ہفتوں کے دوران 13 روپے کلو بڑھ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : ملک بھر میں چینی کی قیمت ایک بار پھرمسلسل بڑھ رہی ہے، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چینی کے نرخ 13 روپے فی کلو بڑھ چکے ہیں۔

چینی کے دام پھرآسمان چھونے لگے۔ چینی کی درآمد اور کرشنگ سیزن کے باجود قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا۔ حکومت، شوگر ملز ایسوسی ایشن یا کسان، آخر ذمہ دار کون ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر خان کہتے ہیں کہ حکومت مڈل مین کا کردار ختم نہیں کر سکی۔ گنا 300 روپے من فراہم کیا جائے گا تو چینی کی قیمت کیسے کم ہو سکتی ہے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہناہے کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کر سکتے ہیں ۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گنے کی اچھی قیمت کسان کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے تاہم حکومت قیمتوں میں کمی کے لیے مڈل مین کا کردار ختم کرے۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت چینی 100 سے 110 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.