اسلام آباد : مراد سعید نے کہا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان نے اپنی جماعتوں کو بھی اپنے دھندے کے لئے استعمال کیا، آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں، پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا تھا، الیکشن کمیشن نے 6 ہفتے کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزر گئی۔