Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہمایوں سعید کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔ہمایوں سعید نے گزشتہ روز اپنے مداحوں کو یہ اطلاع سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں دی، پوسٹ کیساتھ متحدہ عرب امارات کے نمائندے سے گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے تصویر بھی شیئرکی گئی ہے۔

ہمایوں سعید نے متحدہ عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یو اے ای کا گولڈن ویزا حاصل کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ ہی مجھے پیار دیا اور میرے کام کی تعریف کی، جس کا میں بہت مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر متحدہ عرب امارات میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہمایوں سعید سے قبل حال ہی میں وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا متحدہ عرب امارات کی جانب سے دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کر چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.