Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن اس ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ملکی سالمیت کو محفوظ اور قائم رکھنے والے اداروں کے خلاف تقریر نہ تو نادانی ہے اور نہ ہی محض کوئی اتفاق ہم شاید بھول رہے ہیں کہ دنیا آج بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے گزشتہ آٹھ مہینوں میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے جس کی معیشت کرونا وائرس کے سبب متاثر نہ ہوئی جلسوں سے نہ تو کرونا وائرس کا خاتمہ ہوگا اور نہ ہی معیشت کو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہو سکتا ہے قومی اداروں اور سربراہان کا جلسے میں ذکر اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن اس ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کی تحریک پی ڈی ایم پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلو چستان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ملکی سالمیت کو محفوظ اور قائم رکھنے والے اداروں کے خلاف تقریر نہ تو نادانی ہے اور نہ ہی محض کوئی اتفاق قومی اداروں اور سربراہان کا جلسے میں ذکر اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن اس ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے ہم شاید بھول رہے ہیں کہ دنیا آج بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے گزشتہ آٹھ مہینوں میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے جس کی معیشت کرونا وائرس کے سبب متاثر نہ ہوئی ہو جلسوں سے نہ تو کرونا وائرس کا خاتمہ ہوگا اور نہ ہی معیشت کو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہو سکتا ہے وقت ہے قوم مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے متحد ہوکر مستقبل کا سوچیں اللہ تعالی ان سیاسی سربراہوں کو وہ عقل و فہم عطا کرے جو ملک اور قوم کے بہتر مستقبل اور تعمیر کے حق میں ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.