Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ : ضلعی انتظامیہ نے ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں ایک مل 81دکانیں سیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن)ضلعی انتظامیہ نے ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں ایک مل 81دکانیں سیل ،6افراد کو گرفتار کرکے ایک لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) اورنگزیب بادینی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 6افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ای پی اے حکام کی ہدایت کے مطابق ایک مل سیل کر دیا گیا جبکہ مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران 11دکانیں سیل کر کے ان پر 66ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا بلکہ اینٹی انکروچمنٹ کے تحت کارروائی کے دوران 70دکانیں سیل کرکے 54ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا یہ کارروائیاں نواں کلی،شادن زئی،عالموں چوک،جیل روڈ،سریاب روڈ،سر پل،شہبا ز ٹاﺅن میں عمل میں لائی گئی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے کارروائیاں کررہی ہے اورکسی کو گرانفروشی کی اجازت دینگے اور نہ ہیں بے جا تجاوزات قائم کرنے کی اجازت ضلعی اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.