Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا کی ممکنہ دوسری لہر، فعال مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 296 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 23 ہزار 019 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد  9 ہزار 296 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 7 ہزار 069 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 654 ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.