Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آرمینیا اور آذربائیجان ایک مرتبہ پھر لڑائی روکنے پر متفق ہو گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آرمینیا اور آذربائیجان ایک بار پھر لڑائی روکنے پر متفق ہو گئے، دونوں ممالک میں نگورنو کاراباخ کے علاقے کے تنازع پر کئی روز سے جنگ جاری ہے۔

آذربائیجان اور آرمینیا انسانی بنیادوں پر جنگ روکنے پر متفق ہو گئے، دونوں ممالک کے مابین جنگ روکنے پر رات گئے سے عمل درآمد شروع ہو گیا۔ آرمینیا کے آذربائیجان پر میزائل حملے کے بعد امدادی کام جاری ہیں، گینجا شہر پر آرمینیا کے میزائل حملے میں 13 افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

آذربائیجان کی جانب سے آرمینیا پر الزام عائد کیا گیا کہ میزائل حملے میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آرمینیا اور آذربائجان میں نگورنو کاراباخ کے علاقے کے تنازع پر کئی روز سے جنگ جاری ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے مابین روس میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا جس پر عمل نہ ہو سکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.