Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایران، افغانستان سے خوراک کی درآمد کے لیے ڈالر کی قلت کا سامنا

0

افغانستان اور ایران سے خوراک، خاص طور پر سبزیوں کی درآمد کرنے والے تاجر بینکوں یا ایکسچینج کمپنیوں سے ڈالر خریدنے کی اجازت نہ دیے جانے کے باعث ادائیگیوں کے لیے بلیک مارکیٹ پر انحصار کر رہے ہیں۔

سیلاب سے فصلوں کی تباہی کے بعد ملک کو ٹماٹر، پیاز، آلو وغیرہ کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں ان اشیا کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور فصلوں کے تباہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والے طلب اور رسد کے فرق کو ختم کرنے کے لیے حکومت فوری طور پر پڑوسی ممالک سے ان اشیائے خورونوش کی درآمد کی اجازت دینے پر مجبور ہوگئی، لیکن اس نے ان درآمدات کی ادائیگیوں کے لیے ڈالر کی فراہمی کا کوئی انتظام نہیں کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.