Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پشتون بحیثیت قوم ایک غنی کلچر اور شاندار ماضی کا مالک ہے : اصغر اچکزئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن)پشتون بحیثیت قوم ایک غنی کلچر اور شاندار ماضی کا مالک ہے لیکن پشتون دشمن قوتوں نے ہماری روایات تاریخ اور کلچر پر حملے کئے اور ہماری تاریخ کو مسخ کرنے کی سازش کی گئی اب یہ پشتون سیاسی تحریکوں، علمی اکیڈیمیوں اور دانشوروں کا کام ہے کہ وہ پشتوںن قوم اور ان کے کلچر کی دفاع کے لئے اپنی حکمت عملی بنانی ہوگی اور پشتون قوم پر مسلط بیرونی یرغال سے قوم کع بچانا ہوگا ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلمیانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے پشتون نیشنل نیٹ ورک اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں پشتون نیٹ ورک کے نذر بڑیچ کے علاوہ جمال الدین رشیتا، نذر علی پیر علیزی حاجی سلیم ناصرو دیگر نے شرکت کی اجلاس میں23ستمبر عالمی پشتون کلچر ڈے کے مناسبت سے فیصلہ کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پشتون نیشنل نیٹ ورک مشترکہ طور پر پروگرام کا انعقاد کرے گی جو عمران ہال کوئٹہ میں صبح دس بجے منعقد ہوگا پروگرام کی تیاری کے لئے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا کہ اس وقت پشتون تاریخ، تہذیب خصوصا کلچر کو شدید خطرات لائق ہے پشتون کلچر کو مسخ کرنے اور قوم کے مستقبل کو اپنے کلچر روایات سے دور رکھنے کےلئے مختلف حربے استعمال کی جارہی ہیں پشتونوں پر تعلیم کے دروازے بند کرکے انھیں علم اپنی تاریخ،زبان اور کلچر سے دور رکھا جاررہا ہیں دوسروں کی تاریخ،کلچر اور زبان ہماری قوم پر مختلف طریقوں سے مسلط کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ان سخت ترین حالات میں باشعور روشن فکر سیاسی قیادت و کارکن، علمی ادیبی ادارے وشخصیات اکیڈمک خصوصا تعلیم یافتہ طبقے نے بہت اہم رول ادا کرنا ہوگا اجلاس میں پشتون کلچر کو فروغ تحظ دینے کے ساتھ کلچر کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ مستبقل میں پشتون قوم کو اپنی تاریخی روایات اور کلچر کو برقرار رکھنے اور علمی بنیادوں پر ان کے لئے کام کیا جاسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.